اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2019, 7:53 PM IST

ETV Bharat / state

بدعنوانی کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'مشن دی سردار پٹیل' نامی تنظیم کے سینکڑوں کارکنان نے ریلی نکالی اور کلکٹریٹ دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

barabanki

کلکٹریٹ دفتر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر تمام کارکنان برہم ہوگئے۔

بعد ازاں انہوں نے ڈی ایم سے فون پر گفتگو کی اور ڈی ایم دفتر میں میمورنڈم بھی دیا۔

بدعنوانی کے خلاف احتجاج

اس موقع پر انہوں نے رانی گنج شراب حادثے کے قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے، حکومتی ہدایات کے خلاف جاری نرسنگ ہوم اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرز کو بند کرنے اور محکمہ توانائی کے ذریعے بجلی کے کھمبے لگانے میں ہونے والی بد عنوانی کے معاملے پر کارروائی کرنے سمیت دیگر کئی مطالبات پیش کیے۔

اے ڈی ایم سندیپ گپتا نے یقین دلایا کہ مشن دی سردار تنظیم کے مطالبات پر جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details