مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ کارپوریٹر وارڈ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی علاقے میں آرہے ہیں۔
لال باغ علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں - کارپوریٹر
ریاست اترپردیش کےضلع مرادآباد کے میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 39 لال باغ علاقے کے کارپوریٹر یوگیندر رستوگی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔
لال باغ علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں
نالیوں کی صفائی کافی وقت سے نہیں ہوئی ہے اور جگہ جگہ گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے متعدد بیمار پھیل رہی ہے۔
اسکول جاتے وقت بچے اسی گندگی سے گزرتے ہیں۔ اور آئے دن نالوں میں گرجاتے ہیں۔جس کے سبب مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔