اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورانسی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں مظاہرہ

کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں طلبا کے ایک گروپ نے منگل کے روز یہاں ایک ریلی نکال کر شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کی حمایت کی۔

ورانسی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں مظاہرہ
ورانسی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں مظاہرہ

By

Published : Dec 17, 2019, 6:42 PM IST

بی ایچ یو کے مین گیٹ سے لنکا چوراہے ہوتے ہوئے روی داس گیٹ کی جانب جانے کی کوشش کررہے مظاہرن کو پولیس نے قانون و انتظام کا حوالہ دیتے ہوئے آگے جانے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہلکی نوک جھوک ہوئی۔

پولیس نے مظاہرین کو ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں جلوس نکالنے سے روکا۔

مظاہرین بی ایچ یو کے طالب علم نے بتایا کہ 'مرکز کی نریندر مودی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ ملک کو مزید مضبوط کرنے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ حکومت کی اس پہل سے بڑی تعداد میں طلبا خوش ہیں اور وہ جشن منا رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ سی اے اے کے خلاف منگل کو کانگریس پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے علاوہ آئسا، بھگت سنگھرش مورچہ سمیت متعدد تنظیموں نے مظاہرہ کیا تھا۔ ان تنظیموں کے لیڈروں نے ترمیمی قانون کے خلاف تحریرک تیز کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

دوسری جانب بی ایچ یو طلبا و طالبات کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں اور مخالفت میں دھرنے مظاہروں کے پیش نظر مقامی پولیس نے سی آر پی ایف کی دفعہ 149 کے تحت پہلے ہی نوٹس جاری کرکے بی ایچ یو سے باہر جلوس نہ نکالنے کی وارننگ دی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ایسے میں مظاہرے اور جلوس نکالنے سے قانون و انتظام کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details