اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: چین کے خلاف احتجاج، مکمل بائیکاٹ کا اعلان - اترپردیش نیوز

کانپور میں چین کے خلاف زبردست غم و غصہ ہے۔ جگہ جگہ پر چینی صدر کے پتلے اور تصویروں کو نذر آتش کیا گیا۔ چین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ بھارتی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

چین کے خلاف احتجاج
چین کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 18, 2020, 7:40 PM IST

کانپور میں چین کے خلاف زبردست غصہ نظر آ رہا ہے، محمد علی جوہر فینس ایسوسی ایشن نے کانپور کے شکشک پارک میں چینی صدر کی تصویروں کو نذر آتش کر اپنے غصے کا اظہار کیا ۔

دیکھیں ویڈیو

تو وہیں دلت پینتھر سماج نے بھی چینی صدر کے پتلے کو نذرآتش کیا، دونوں تنظیموں نے چینی صدر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور چین کے سامان کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔

اس دوران مطاہرین نے اپیل کی کہ بھارت میں چین کے سامان کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے اور چین کو ہرممکن سبق سکھایا جانا ضروری ہے۔

دونوں ہی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بھارت کے اندر چینی سامانوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ بھارت کے بنے سامانوں کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس بائیکاٹ سے چین کو ایک بڑا سبق بھی ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details