اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف احتجاج: مظاہرین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف متحرک 150 سے زائد تنظیموں کے الائنس اگینسٹ سی اے اے کے قومی کنوینر، کانپور کے محمد علی پارک پہنچ کر وہاں جاری دھرنے میں احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اچھی طرح ہاتھ دھوکر مظاہرہ میں شریک ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بچوں کو مظاہرہ میں نہ لانے کی اپیل کی۔

protest against caa in kanpur
سی اے اے کے خلاف احتجاج: مظاہرین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

By

Published : Mar 20, 2020, 9:01 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کانپور میں گذشتہ 7 جنوری سے احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہیں اور حکومت کی جانب سے سی اے اے کو واپس لئے جانے تک احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج: مظاہرین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ’الائنس اگینسٹ سی اے اے‘ ملک بھر میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج: مظاہرین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

اس موقع پر الائنس کی قومی کنوینر روی نائر نے خواتین مظاہرین کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی میں بخار، کھانسی وغیرہ کی علامات ظاہر ہوتو انہیں گھر بھیج دیا جائے۔

انہوں نے بزرگ احتجاجیوں کو بھی مظاہرہ سے دور رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے سی اے اے کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک بتایا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details