اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں این آر سی و سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج - اتراکھنڈ: پولیس کی بھاری نفری کے درمیان سی اے اے کے خلاف احتجاج

ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت مسلسل جاری ہے، جس میں متعدد تنظیموں کے ساتھ عوام بھی شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اتراکھنڈ میں این آر سی و سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج
اتراکھنڈ میں این آر سی و سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج

By

Published : Dec 27, 2019, 10:14 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں بھی سی اے اے اور این آر سی کا احتجاج جاری ہے۔ ہریدوار عیدگاہ کے بڑے میدان میں آج ہزاروں افراد نے اس قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم ارسال کیا گیا ہے، جس میں سی اے اے اور این آر سی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ پورے علاقے میں پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جس کی قیادت خود ایس پی اور سی او کر رہے تھے۔

شہریت ترمیم بل اور این آر سی کہ خلاف اس احتجاج میں بھیم آرمی نے بھی بہت سی تنظیموں کے ساتھ اس احتجاج میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

اتراکھنڈ میں این آر سی و سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کے جب تک مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون کو واپس نہیں لیتی ہے اس کے خلاف احتجاجی ریلی اسی طرح سے جاری رہے گی۔

مسلم رہنما مکرم انصاری نے کہا کہ' اس کالے قانون کو واپس کرانے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details