اردو

urdu

ETV Bharat / state

"ہم جھکیں گے نہیں، ہم رکیں گے نہیں" - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا چھٹا دن ہے اس احتجاج میں شیرخوار بچوں سے لے کر جسم سے معذور اور عمر دراز خاتون بھی شرکت کررہی ہیں۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج
سی اے اے کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 22, 2020, 8:28 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:02 PM IST

اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا چھٹا دن ہے۔ جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

معروف شاعرہ نگہت پروین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سماج کے کمزور لوگوں کی بات سنے کیونکہ رعایا اس کی اولاد کی طرح ہوتی ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج

اس احتجاج میں شیرخوار بچوں سے لے کر جسم سے معذور اور عمر دراز خاتون بھی موجود ہیں۔ مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لئے شاعرہ 'نگہت پروین' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران چند اشعار پیش کرتے ہوئے کہا کہ

نگہت پروین کے چند اشعار، دیکھیں ویڈیو

"ظلم سے یہ بغاوت کا آغاز ہے،
اب تیرے سامنے حق کی آواز ہے۔
تیری بیعت میں ظالم کوئی راج ہے،
ظلم کا ایک نیا انداز ہے۔
ہم ہیں شاہین تجھ سے ڈریں گے نہیں،
ہم جھکیں گے نہیں، ہم رکیں گے نہیں۔"

" یہ بھرم ہے تمہارا تھک جائیں گے،
حق بیانی سے شاید بھٹک جائیں گے،
کیوں کسی بات پہ ہم اٹک جائیں گے،
آنکھ میں بن کے کنکر کھٹک جائیں گے۔
ہم جھکیں گے نہیں ہم رکیں گے نہیں۔"

"ننھے معصوم بچوں کے ہمراہ ہیں،
ہم بزرگوں کے دل سے اٹھی آہ ہیں۔
تونے ڈھائے ستم کتنے اۓشاہ ہیں،
ہم کو تم کہتے ہو گمراہ ہیں،
ہم سیاست سے تیری تو آگاہ ہیں۔
ہم جھکیں گے نہیں ہم رکیں گے نہیں۔"

سی اے اے کے خلاف احتجاج

دارالحکومت لکھنؤ میں خواتین پورے جذبے کے ساتھ شدید سردی کے باوجود احتجاج میں شامل ہیں۔ مظاہرین کا صاف کہنا ہے کہ جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوتا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details