اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے خلاف کانگریس کے کارکنان کا احتجاج

کرناٹک میں زبردست سیاسی گھمسان کے بعد کمار سوامی کی مخلوط حکومت ووٹنگ کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، ووٹنگ کے دوران حکومت کو 99 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو 105 ووٹ ملے تھے۔

کرناٹک: بی جے پی کے خلاف کانگریسی کارکنان کا احتجاج

By

Published : Jul 24, 2019, 11:31 PM IST


بی جے پی کے ذریعے کانگریس ایم ایل ایز کو مبینہ طور پر خریدنے اور بی جے پی حکومت قائم کرنے کے خلاف رامپور میں کانگریسی کارکنان نے زبردست احتجاج کیا۔

سابق ممبر اسمبلی اور 17 ویں لوک سبھا کے امیدوار سنجے کپور کی قیادت میں کارکنان نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

کرناٹک: بی جے پی کے خلاف کانگریسی کارکنان کا احتجاج

انہوں نے بھارتی جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس نے جمہوریت کا قتل کرتے ہوئے لوگوں کے ذریعے منتخب کی گئی حکومت کے ممبران اسمبلی کو ڈرا دھکاکر اور کروڑوں روپیوں کے لالچ دیکر توڑا ہے'۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس سے عوام کا اعتماد جمہوریت پر کمزور پڑیگا جس سے بھارتی جمہوریت کے کمزور ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

سابق ممبر اسمبلی سنجے کپور نے کہا کہ کرناٹک میں جس طرح سے بی جے پی نے کانگریس۔جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت گراکر جمہوریت کو کمزور کیا ہے وہ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے شہری صدر مامون خان نے کرناٹک اسمبلی کے فلور ٹیسٹ میں کانگریس کی ناکامی کے لئے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت پر ممبران اسمبلی کے خرید و فروخت کا الزام عاید کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو بھی اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details