اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج - آل انڈیا کسان کھیت مزدور سوسائٹی

کسانوں کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے کسان تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، آخر کار حکومت اس کو واپس کیوں نہیں لیتی؟ انہوں نے میمورنڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملے میں بی جے پی کے وزیر کو برخاست کیا جائے۔

مرادآباد: حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج
مرادآباد: حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج

By

Published : Nov 1, 2021, 8:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر آل انڈیا کسان کھیت مزدور سوسائٹی کے زیر اہتمام کسانوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کسانوں نے ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا کہ کسانوں کو سستے دروں پر بجلی مہیّا کرائی جائے۔

مرادآباد: حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج

کسانوں کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے کسان تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، آخر کار حکومت اس کو واپس کیوں نہیں لیتی؟ انہوں نے میمورنڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملے میں بی جے پی کے وزیر کو برخاست کیا جائے۔

اس موقع پر محمد غوری نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے عوام پریشان ہو چکی ہے۔ دن بہ دن پیٹرول، ڈیزل اور گیس کے بڑھتے داموں سے عوام پریشان ہے۔ لیکن اس حکومت کو عوام کی پریشانیوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندھی میدان میں دھماکہ کے چار قصورواروں کو پھانسی، دو کو عمر قید

انہوں نے کہا کہ ملازمت دینے کے بجائے لوگوں کو ملازمت سے نکالا جا رہا ہے۔ ریلوے سے لیکر ایئر پورٹ کو پرائویٹ کیا جارہا ہے۔ دن بہ دن کرائم بڑھ رہا ہے۔ اتر پردیش میں ملزمان کے حوصلے بلند ہیں۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو مرکز اور صوبوں سے نہیں ہٹایا گیا تو ملک کے حالات بدترین ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details