اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: سابق فوجی افسر پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظفر نگر میں سابق فوجیوں نے مہاراشٹر میں سابق فوجی افسر کو مارپیٹ کا نشانہ بنائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ڈی ایم کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا۔

By

Published : Sep 18, 2020, 5:22 PM IST

Protest against attack on former army officer
مظفر نگر: سابق فوجی افسر پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہاراشٹرا میں سابق فوجی افسر کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے خلاف مظفر نگر کلکٹریٹ کے احاطے میں آج سابق فوجیوں کی ایک تنظیم کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظفر نگر: سابق فوجی افسر پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاجیوں نے سابق فوجی افسر پر حملہ کی شدید مذمت کی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا۔ انہوں نے سابق فوجی افسر مدن لال کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجیوں نے بتایا کہ مظفر نگر ضلعی صدر وریندر کمار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حملہ کی مذمت کی گئی اور مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف ملک بھر میں غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details