دو روز قبل ہی یونیورسٹی طلبہ نے آج کے ترنگا مارچ کا اعلان کردیا تھا لیکن گزشتہ جے این یو کے طلبہ پر ہوئے حملے کے بعد آج احتجاجی طور پر ترنگا مارچ کو جوش و جذبے کے ساتھ بڑی تعداد میں نکالا گیا۔
پر امن ترنگا مارچ کے بعد یونیورسٹی طلبأ نے صدر جمہوریہ کے نام علیگڑھ ایس ایس پی آکاش کلہری کو میمورنڈم دیا۔
ترنگا مارچ کے دوران طلباء و طالبات نے اے بی وی پی، دہلی پولیس اور یونیورسٹی کی اعلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
اے ایم یو کے طلبأ و طلبات کا احتجاجی ترنگا مارچ گزشتہ روز جے این یو میں ہوئے حملے اور آج کے ترنگا مارچ کے مد نظر باب سید پر یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ اے ایم یو انتظامیہ بلاک اور یونیورسٹی سرکل کے پاس آر اے ایف، پی ایس سی خاصی تعداد میں تعینات رہیں۔
علیگڑھ ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا آج اے ایم یو میں پر امن ترنگا مارچ نکالا گیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بتایا ہم نے صدر جمہوریہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جامعہ کی طرح اے ایم یو کو بھی فوری طور پر کھولنے کا حکم نامہ جاری کیا جائے۔