اردو

urdu

By

Published : Feb 4, 2021, 5:37 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

اترپردیش کے نوئیڈا سیکٹر 18 ویو مال میں واقع 12 اسپا سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس چھاپے ماری کے دوارن جسم فروشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ملزمین کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے۔

نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب
نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

نوئیڈا سیکٹر 18 ویو مال میں واقع 12 اسپا سنٹر پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے تین گراہک اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی کے ساتھ چار لڑکیوں کو حراست میں لے کر بحالی مرکز(ری ہیبیلیشن سینٹر) بھیجا گیا ہے۔

نوئیڈا: اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

ان کی عمری 25 سے 30 سال بتائی جا رہی ہیں۔ جو نیپال اور شمال مشرقی علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ویو مال میں چل رہے 12 اسپا سینٹرز میں چھاپے مارے گئے۔ 11 کو درست پایا گیا۔ ان اسپا سینٹر کے دروازے اندر سے بند نہیں تھے اور نوجوان لڑکیاں بھی ملبوس تھیں۔ پولیس کے مطابق صرف آننددم اسپا سینٹر میں جسم فروشیکا معاملہپکڑا گیا اور یہاں قابل اعتراض سامان بھی ملے۔

یہاں کام کرنے والی چار لڑکیوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر بحالی مرکز (ری ہیبیلیشن سینٹر) بھیج دیا۔ ایک کارکن سمیت چار گراہکوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کے خلاف کوتوالی سیکٹر -20 میں جسم فروشی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔

پولیس اسپا سنٹر کے مالک سریندر کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ یہاں اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشیہوتی تھی۔ سیکٹر 18 نوئیڈا کو منی کناٹ پلیس کہا جاتا ہے۔

ماضی میں پولیس نے ایک مہم چلا کر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: چار بین ریاستی موبائل لٹیرے گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details