اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ 5-6 سال سے بند پڑی 4 منی آئی ٹی آئی کالج کو دوبارہ شروع کرنے کے غرض سے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے بند منی آئی ٹی آئی کے ذمہ داران سے رائے لینے کے بعد اسے کھولنے کے لئے مدارس سے تجاویز طلب کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 2005 میں اقلیتی طلبا کو ہنرمند بنا کر روزگار سے منسلک کرانے کے مقصد سے ضلع میں 8 منی آئی ٹی آئی قائم کی گئی تھی، ان میں سے چار منی آئی ٹی آئی گزشتہ 5-6 برس سے کنہیں وجوہات کے تحت بند ہیں۔ جس سے اقلیتی طلبا کو کافی نقصان ہو رہا تھا۔
بارابنکی میں بند آئی ٹی آئی کو دوبارہ کھولنے کا عمل شروع - محکمہ اقلیتی بہبود
بارہ بنکی میں گزشتہ کئی سال سے بند پڑے چار منی آئی ٹی آئی کالجوں کو دوبارہ پھر سے شروع کرنے کے غرض سے کاروائی شروع کی گئی ہے۔
بارابنکی میں بند آئی ٹی آئی کو دوبارہ کھولنے کا عمل شروع
ضلع میں نو منتخب اقلیتی بہبود کے افسر نے اس پر غور کیا اور بند منی آئی ٹی آئی کے ذمہداران سے بات کی اور اعلیٰ حکام کی اجازت لیکر دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
ان چار منی آئی ٹی آئی کے دوبارہ شروع ہونے سے اقلیتی طبقوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا، ہر برس ان چار آئی ٹی آئی سے سینکڑوں کی تعداد میں اقلیتی طلبہ ہنرمند ہوں گے، جس سے ان کے لئے روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔