مئو میں آل انڈیا مدارس عربیہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران مدارس میں اپنی خدمات انجام دے رہے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کی اترپردیش حکومت سے اپیل کی گئی۔
اس دوران اترپردیش میں جاری قانون ساز کاؤنسل کے انتخاب میں مدارس کے حق میں کام کرنے والے امیدوار کو حمایت دینے پر غور و خوض کیا گیا۔
ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وحید اللہ خان سعیدی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے قانوں ساز کاؤنسل میں نمائندگی ضروری ہے۔
اس موقع پر اترپردیش انٹرمیڈئیٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے امیدوار نریندر سنگھ نے مدارس کے اساتذہ سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔