پرینکا واڈرا نے ٹویٹ کیا ، "ریاست کا سب سے بڑا دفتر سکریٹریٹ اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں بدعنوانی کا مرکز بن گیا ہے۔ مویشی پروری کے محکمے کے گھپلے نے حکومت کے پورے بدعنوان نظام کو بے نقاب کردیا۔ ریاست کے ایگزیکٹو کے مرکز کے گرد بدعنوانی ہی بدعنوانی ہے۔ کیا وزراء اور وزیر اعلی کو اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملا۔ اگر ایسا ہے تو ، یہ حقیقت حیران کن ہے۔ یہ اترپردیش حکومت کے عملی طرز پر سوالیہ نشان ہے۔‘‘
'یوپی حکومت کا سکریٹریٹ بدعنوانی کا اڈہ' - اترپردیش حکومت کے عملی طرز پر سوالیہ نشان
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ، جو اساتذہ کی بھرتی گھپلے پر اتر پردیش حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں ،انہوں نے آج یوگی حکومت کے سکریٹریٹ کو بدعنوانی کااڈہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔
Breaking News
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی عمارت کی تصویر کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کبھی فرضی تقرری تو کبھی فرضی داخلہ پاس بننے کے سلسلے میں تنازع میں رہنے والے سیکرٹریٹ میں اس باراسسٹنٹ ریویو افسر اور کنٹرکٹ ملازم کی مدد سے سکریٹریٹ کے ایک کمرے کو محکمہ مویشی پروری کا دفتر بناکر فری کام کیاگیا لیکن کسی کو خبر تک نہیں ہوئی ۔جعلساز کمرے کے باہر مویشی پروری محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا بورڈ لگاکر گھپلہ کرتے رہے۔