اردو

urdu

ETV Bharat / state

جلے میں نمک چھڑکنے جیسا ہوگا کنٹریکٹ پر بھرتی کی تجویز : پرینکا

واضح رہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت جلد ہی ایک تجویز لاسکتی ہے جس میں نوجوانوں کو سرکاری نوکری ملنے پر ابتدائی پانچ برسوں کے لئے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔

By

Published : Sep 13, 2020, 7:08 PM IST

priyanka gandhi
priyanka gandhi

اترپردیش میں سرکاری نوکری کی ابتدا آج کنٹریکٹ سے شروع کرنے کے یوگی حکومت کے ممکنہ تجویز کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کانگریس سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی وڈرا نے اتوار کو کہاہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ نوجوانوں کے لئے جلے میں نمک چھڑکنے جیسا ثابت ہوگا۔

محترمہ وڈرا نے ٹویٹ کیا کہ ’’نوجوان نوکری کی مانگ کرتے ہیں اور یوپی حکومت بھرتیوں کو پانچ سال کے لئے کنٹریکٹ پر رکھنے کی تجویز لادیتی ہے۔ یہ جلے میں نمک چھڑک کر نوجوانوں کو چیلنج دیا جارہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’گجرات میں یہی فکس پے سسٹم ہے۔ برسوں تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوتا، مستقل نہیں کرتے۔ نوجوانوں کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت جلد ہی ایک تجویز لاسکتی ہے جس میں نوجوانوں کو سرکاری نوکری ملنے پر ابتدائی پانچ برسوں کے لئے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
مہاراشٹر: کنگنا رناؤت کی گورنر سے ملاقات

اس دوران ہر چھ ماہ میں ان کے کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس میں ساٹھ فیصد سے کم پوائنٹ لانے والوں کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تجویز لانے کا یہ عمل بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details