اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی میں پرینکا، مایاوتی اور اکھلیش کے روڈ شو کی تیاری - کانگریس

اترپردیش کے وارانسی پارلیمانی حلقے پر ملک بھر کی نظر ہے۔ اس حلقے سے وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس سے اجئے رائے اور ایس پی ، بی ایس پی اتحاد سے شالنی یادو انتخابی میدان میں ہے۔

priyanka

By

Published : May 11, 2019, 11:37 PM IST

وارانسی میں 15 کو کانگریس کی جنرل سکریٹری اور 16 مئی کو بی ایس پی صدر مایاوتی اور ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے اپنے امیدواروں کے لیے روڈ شو کریں گے۔

کانگریس کے وارانسی ڈویژن کے ترجمان شیلندر سنگھ نے بتایا کہ 'پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے وارنسی دورے کی اطلاع ملنے کے بعد ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں لیکن روڈ شو کے لیے روٹ کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔ اس بارے میں جلد ہی فیصلہ کیا جائےگا۔'

مایاوتی، صدر، بی ایس پی

بتایا جاتا ہے کہ پرینکا گاندھی کا روڈ شو بی ایچ یو کے مین گیٹ کے نزدیک واقع مدن موہن مالویہ کی مورتی سے شروع ہوگا اور پھر بھدینی، سونار پورا، گودولیا چوراہا سے گزرتے ہوئے شری کاشی وشو ناتھ مندر کے پاس اختتام پذیر ہوگا۔ روڈ شو شام تین بجے کے بعد شروع ہوگا۔'

مشرقی اترپردیش کی انچارج اور کانگریس کی جنرل سکریٹری کا روڈ شو انہیں مقامات سے گزرے گا جہاں سے وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ نامزدگی کے ایک روز پہلے گزرا تھا۔

ایس پی کے ریاستی ترجمان منوج رائے دھوپ چنڈی نے پروگرا م کے بارے میں بتایا کہ 'لنکا تھانہ، بنارس ہندو یونیورسٹی علاقے کے شری گووردھن پور گاؤں میں ایک مشترکہ انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انتخابی ریلی میں اتحاد میں شامل ایس پی ۔ بی ایس پی اور راشٹریہ لوک دل کے کارکنوں کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے حامی موجود رہیں گے۔'

اکھلیش یادو، صدر، ایس پی

انہوں نے بتایا کہ 'مایاوتی اور اکھلیش یادو صبح 11 بجے انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔'

دھوپ چنڈی کے مطابق ریلی کی تیاریوں کے پیش نظر دونوں پارٹیوں کے ریاستی اور قومی سطح کے کئی رہنماؤں کے دو تین روز قبل ہی یہاں تشریف لانے کے امکانات ہیں۔'

عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت وارانسی میں 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details