اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi’s Woman Card in Uttar Pradesh: اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کا ویمن کارڈ

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین کی حمایت Priyanka Gandhi’s woman card in Uttar Pradesh کو لے کر تمام سیاسی پارٹیوں میں زبانی جنگ جاری ہے تاہم کانگریس نے خواتین کے لیے علاحدہ منشور جاری کرکے تمام سیاسی پارٹیوں میں ہلچل پیدا کردی ہے

اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کا ویمن کارڈ
اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کا ویمن کارڈ

By

Published : Dec 13, 2021, 3:14 PM IST

اتر پردیش میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں میں زبانی جنگ جاری ہے اس دوران کانگریس کے سیکریٹری پرینکا گاندھی نے خواتین Congress Secretary Priyanka Gandhi کے مسائل کو سامنے لاکر کر تمام پارٹیوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

ویڈیو

ملک کی نصف آبادی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اب تمام سیاسی پارٹیوں میں مقابلہ شروع ہو گیا ہے، تمام پارٹیاں خواتین کی خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر مسلسل الزام عائد کرہی ہیں۔


کانگریس نے بارہ بنکی میں پرتگیا یاترا کے آغاز کے دوران خواتین کے مختلف مسائل Priyanka Gandhi’s woman card in Uttar Pradesh پر بات کرتے ہوئے اترپردیش میں لڑکیوں کو اسکوٹی اور ٹیبلیٹ دینے کے اعلان کے ساتھ انتخابات میں 40 فیصدی خواتین امیدوار اتارنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے خواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور بھی جاری کر دیا Congress Releases Manifesto For Women ہے۔

وہیں خواتین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے سماجوادی پارٹی مکمل طور پر کوشاں ہوگئی ہے، ریاست کے تمام اضلاع میں مسلسل خواتین اجلاس کر رہی ہے. جس میں وہ خواتین کو اپنی حکومت کے دوران کئے گئے کاموں کو گنا رہی ہے اور دیگر پارٹیز پر خواتین کے لئے کچھ نہیں کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کے رہنما اپوزیشن پارٹیز کی تمام کوششوں کو ہوا ہوائی بتارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے خواتین کے لئے کافی کچھ کیا ہے۔ جس کو بتایا نہیں جاسکتا۔


واضح رہے کہ خواتین کو راغب کرنے کا مقابلہ قبل میں بھی ہوتا رہا ہے، لیکن اس دفعہ یہ مقابلہ پرینکا گاندھی کی وجہ سے دلچسپ ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details