یو پی کے لاء اینڈ آرڈر کو لیکر پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیراعلیٰ یوگی کو خط لکھا ہے۔ پرینکا نے لکھا کہ اترپردیش میں اغوا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، عام آدمی پریشان ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ، 'کانپور۔ گونڈا اور گورکھپور کے واعات آپ کی نوٹس میں ہوں گے۔ میں آپ کی توجہ غازی آباد میں ایک کنبے کے دکھوں کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں۔ میری اس کنبہ سے بات ہوئی ہے۔'
'غازی آباد کے تاجر وکرم تیاگی تقریباً ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ کنبے کو خدشہ ہے کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے۔ بار بار درخواستوں کے باوجود پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔ دو دن پہلے ہماری پارٹی کے ایک وفد نے ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ وہ بہت پریشان ہیں۔ برائے مہربانی ان کی مدد کریں اور پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کریں کہ ان کی مکمل طور پر مدد کی جائے۔'
پرینکا نے یوگی کو خط لکھا پرینکا نے خط میں مزید لکھا، 'یوپی میں اغوا کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر خراب ہورہا ہے۔ اس وقت، پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان معاملات پر مکمل عجلت اور استقامت کے ساتھ کارروائی کریں۔'