خط میں پرینکا گاندھی نے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ وارانسی کے بنکرز کچھ عرصے سے کافی پریشان اور مایوس ہیں۔ بنارس کی مشہور ساڑی بنانے والے بنکرز کے اہل خانہ مالی تنگی سے دوچار ہیں۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وبا اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بنکرز کا کاروبار ختم ہوچکا ہے جبکہ ان کی دستکاری کی اترپردیش میں صدیوں سے روشن تاریخ ہے۔ اترپردیش حکومت کو اس مشکل دور میں ان کی مکمل مدد کرنی چاہیے۔
پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یو پی اے حکومت نے 2006 میں فلیٹ ریٹ پر بنکروں کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور نافذ کیا گیا تھا۔ لیکن موجودہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرکے بنکروں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔