اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022: پرینکا گاندھی آج کانگریس کا انتخابی منشور جاری کریں گی

آج لکھنؤ میں پرینکا گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کا انتخابی منشور جاری ہوگا۔ یہ منشور 36 صفحات پر مشتمل ہے۔ Congress will Release Manifesto Unnati Vidhan

پرینکا گاندھی آج کانگریس کا انتخابی منشور جاری کریں گی
پرینکا گاندھی آج کانگریس کا انتخابی منشور جاری کریں گی

By

Published : Feb 9, 2022, 11:27 AM IST

اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں صرف ایک دن باقی ہے۔ 10 فروری کو مغربی اتر پردیش کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ First phase Voting in Uttar Pradesh

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا آج دوپہر ایک بجے لکھنؤ میں پارٹی دفتر میں یوپی انتخابات کے لیے منشور جاری کریں گی۔ اسے 'اُنّتی ودھان' کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منشور 36 صفحات پر مشتمل ہے۔ Congress manifesto Name Unnati Vidhan

اس موقع پر یوپی کانگریس صدر اجے کمار للو سمیت ریاستی تنظیم کے تمام بڑے لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ وہیں 33 سال سے یوپی میں اقتدار سے باہر رہنے والی کانگریس نے پہلے ہی یوپی کے ووٹروں سے کئی وعدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview With Priyanka Gandhi: ووٹ دینے سے پہلے عوام دیکھیں ان کے لیے کس نے کیا کیا، پرینکا گاندھی

کانگریس یوپی میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے اور 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے کر نئی سیاست کی شروعات کی ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ آج جاری ہونے والے منشور میں بیٹیوں کے لیے بڑے اعلانات کیے جا سکتے ہیں۔ Announcement for daughters in Congress Manifesto

ABOUT THE AUTHOR

...view details