کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اتوار کے روز وارانسی آرہی ہیں۔ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں حال ہی کے دنوں میں یہ ان کا دوسرا دورہ ہونے والا ہے۔ اس کے پہلے وہ گزشتہ دنوں شہریت ترمیمی قانون کو لیکر احتجاجی مظاہرے کے دوران جیل گیے لوگوں سے ملاقات کرنے پہنچی تھیں۔
پرینکا گاندھی کا دورہ
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اتورا کے روز وارانسی پہنچیں گی۔ یہاں وہ نو فروری کو منعقد ہونے والی سنت روی داس کی جینتی میں حصہ لیں گی۔
وہاں سے سیدھے سیر گوردھن واقع سنت روی داس مندر جائیںگی۔ یہاں پر درشن پوجن کے بعد وہ لنگر میں کھانا کھائیں گی اور پرساد لینے کے بعد یہنا پر منعقدہ تقریب میں حصہ لیں گی۔ یہاں پر وہ پروچن اور ستسنگ میں شامل ہونے کے بعد پرینکا گاندھی لوگوں کو خطاب بھی کر سکتی ہیں۔
پرینکا گاندھی یہاں پر موجود پنجاب اور ہریانہ سے آئے ریداسیوں سے ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔ فی الحال ابھی پروگرام اس تناظر میں مرتب نہیں ہوا ہے، لیکن پرینکا گاندھی یہاں پر تقریباً دو گھنٹے رہنے کے بعد سیدھے بابتپور ایئرپورٹ پہنچیں گی اور یہاں سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔