اردو

urdu

By

Published : Dec 21, 2021, 5:05 PM IST

Updated : Dec 21, 2021, 5:45 PM IST

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Slams PM Modi: 'اترپردیش کی خواتین کے سامنے وزیراعظم کو جھکنا پڑا'

پرینکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید Priyanka Gandhi Slams PM Modi کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ وزیراعظم اب انتخابات کی وجہ سے خواتین کو یاد کر رہے ہیں۔ وہ سمجھ گئے ہیں کہ خواتین آج اپنے حقوق کو جانتی ہے۔ اس لیے آج وزیراعظم نریندر مودی کو جکھنا پڑا، جس سے میں بہت خوش ہوں۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہ حکومت ان کے بچوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ Priyanka Gandhi children Instagram Account Hacked کو ہیک کر رہی ہے

اترپردیش کی خواتین کے سامنے وزیراعظم کو جھکنا پڑا
اترپردیش کی خواتین کے سامنے وزیراعظم کو جھکنا پڑا

اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سرگرم نظر آرہی ہیں۔ آج انہوں نے لکھنو کے کانگریس پارٹی کے دفتر پر میڈیا سے بات چیت کی اور موجودہ حکومت پر Priyanka Gandhi Slams PM Modi سخت تنقید کی۔

اترپردیش کی خواتین کے سامنے وزیراعظم کو جھکنا پڑا
انہوں نے کہا کہ Priyanka Gandhi on PM Modi Women Empowerment Scheme وزیراعظم نریندر مودی اب انتخابات کی وجہ سے خواتین کو یاد کر رہے ہیں۔ خواتین یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور خواتین کی اتحاد کی طاقت کے سامنے وزیراعظم نریندر مودی بھی جھکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ سمجھ گئے ہیں کہ خواتین آج اپنے حقوق کو جانتی ہے۔ وزیراعظم آج انتخابات سے ٹھیک پہلے کیوں خواتین کے لیے اعلان کر رہے ہیں۔ یہ کام پانچ برسوں سے کیوں نہیں کیا کیونکہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ خواتین بیدار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام خواتین سے میں اپیل کرتی ہوں کہ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں Ladki Hoon Lad Sakti Hoon campaign نعرہ کو اپنی آواز بنائیں اور اپنی طاقت کو پہچانیں۔ اب اترپردیش کی خواتین اٹھ گئی ہے اور جاگ گئی ہے، اس لیے آج وزیراعظم نریندر مودی کو جکھنا پڑا، اس سے میں بہت خوش ہوں۔

pm modi bowed down before women, says priyanka gandhi

اترپردیش کی خواتین کے سامنے وزیراعظم کو جھکنا پڑا

فون ریکاڑنگ کے حوالے سے پرینکا گاندھی نے کہا کہ اب ہمارے بچوں کے انسٹاگرام میں اکاؤنٹ بھی Priyanka Gandhi children Instagram Account Hacked ہیک کیے کے جا رہے ہیں۔ حکومت کے پاس فون ٹائپنگ اور ہیکنگ کے علاوہ کوئی دوسرے کام نہیں ہے کیا ؟حکومت کو اس پر جواب دینا چاہیے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کی خواتین کے تعلق سے متعدد اعلانات کیے ہیں جس میں حاملہ خواتین اور ان کی صحت کے تعلق سے متعدد منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لڑکیوں کی شادی کے لیے بھی رقم دینے کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔


مزید پڑھیں: Priyanka Gandhi Meets Women: رائے بریلی کی خواتین کے ساتھ پرینکا گاندھی کا شکتی سمواد

Last Updated : Dec 21, 2021, 5:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details