اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی کا ولایت جعفری کو خراج عقیدت - خدا سے دعا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اردو کے معروف ادیب، گیت کار و ممتاز ڈرامہ نگار ولایت جعفری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر کرنے کی طاقت دے۔"

Priyanka Gandhi pays homage to Wilayat Jafri
پرینکا گاندھی کا ولایت جعفری کو خراج عقیدت

By

Published : Oct 10, 2020, 10:57 PM IST

اردو کے معروف ادیب، گیت کار و ممتاز ڈرامہ نگار ولایت جعفری کا انتقال 85 برس کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں 30 ستمبر کو ہوا تھا۔ وہ لمبے عرصے سے بیمار تھے اور کورونا مثبت بھی ہو گئے تھے۔

پرینکا گاندھی نے ولایت جعفری کے نام خط میں لکھا کہ "ولایت جعفری جی کی موت کی خبر سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ ملک میں 'لائٹ اینڈ ساؤنڈ' پروگرام کو شروع کرنے والے پہلے شخص تھے۔

پرینکا گاندھی کا ولایت جعفری کو خراج عقیدت

انہوں نے لکھا کہ "میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر کرنے کی طاقت دے۔"

ولایت جعفری شروع سے ہی دوردرشن سے جڑے رہے ہیں۔ ان کی پیدائش اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں 2 اکتوبر 1935 کو ہوئی۔ انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور 1986 میں پہلی بار لکھنؤ آکاش وانی کے ڈائریکٹر بنے۔ اس کے بعد 1988 میں لکھنؤ دور درشن کے ڈائریکٹر بنے۔

قابل ذکر ہے کہ ولایت جعفری رائے بریلی کے رہنے والے تھے جہاں سے سونیا گاندھی رکن پارلیمان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details