لکھنؤ:ملک کی راجدھانی کی سیاسی سمت طے کرنے والے ریاست اترپردیش میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششوں میں مشغول پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پہلے سے طے شدہ پروگرام سے پہلے ہی جمعرات کو لکھنؤ پہنچ گئیں ہیں۔
واڈرا دوپہر تقریبا تین بجے اموسی ائیر پورٹ پہنچی جہاں ان کے استقبال کے لئے کانگریس لیجسلیچر لیڈر آرادھنا مشر مونا موجود تھیں۔ اترپردیش کی انچارج واڈرا نو اور دس ستمبر کو پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرکے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی طے کریں گی۔
پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے بدھ کو ایک سوال کے جواب میں واڈرہ کے دورے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ نو اور دس تاریخ کو لکھنؤ میں رہیں گی۔ پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو بھی واڈرہ کے آنے کی اطلاع نہیں تھی۔