اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: پکوڑے تل کر وزیراعظم مودی کی سالگرہ منائی گئی

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں یوتھ کانگریس کے امروہہ لوک سبھا صدر خوشٹر مرزا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی سالگرہ ایک انوکھے انداز میں منائی۔ کانگریس رہنماؤں نے پکوڑے تل کر وزیرآعظم کی سالگرہ منائی۔

By

Published : Sep 18, 2020, 4:46 PM IST

امروہہ :پکوڑے تل کر منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ
امروہہ :پکوڑے تل کر منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو امروہہ کے کانگریس رہنماؤں نے ایک انوکھے انداز میں منایا۔ کانگریس رہنماؤں نے پکوڑے تل کر وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی


کانگریس رہنماؤں نے بے روزگاری ، نجکاری ، مہنگائی اور بڑھتے ہوئے جرائم سے ناراض ہو کر ملک کے وزیر اعظم کی سالگرہ کو یوم بیروزگاری کے نام سے منایا اور پکوڑے بھی بنائے۔

امروہہ :پکوڑے تل کر منائی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ
اس دوران ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما خوشٹر مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ منانے کے لیے پکوڑا بنانے کی کوشش کی ہے، خوشٹر مرزا نے کہا کہ آج نوجوان پریشان ہے اور روزگار کی تلاش میں ہے لیکن اُن کو روزگار نہیں مل رہا ہے اس لیے اُنہوں نے آج پکوڑے بنا کر وزیرعظم کی سالگرہ منائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details