اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

اترپردیش کے شہر میرٹھ میں سبزیوں کے ساتھ اب دوسری اشیا کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کی بے چینی بڑھ گئی ہے اور اس بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

prices of vegetables worries people in meerut uttar pradesh
میرٹھ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

By

Published : Sep 8, 2020, 4:53 PM IST

ملک میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں كروڑوں لوگوں کی ملازمت چلی گئی ہے۔ وہیں، دوسری طرف ملک کے اقتصادی حالات بھی کمزور ہوتے جا ر ہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب عوام کو مہنگائی کی مار سے بھی دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

میرٹھ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اب اس کا سیدھا اثر عوام کی جیب پر پڑ رہا ہے۔

چین کا بیان گمراہ کن: بھارت

میرٹھ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

میرٹھ کی سبزی منڈیوں میں آلو، پیاز کے علاوہ اور دوسری سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام كو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

كورونا وائرس کے سبب ملک کی معاشی صورتحال کمزور ہونے سے اس کا سیدھا اثر ملک کی عوام پر پڑنا لازمی ہے۔ ایسے حالات میں ایک طرف جہاں ذمہ دار لوگ حکومت سے گہار لگا رہے ہیں۔ وہیں جانكار لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت اقتصادی کے دور سے گزر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں منہگائی کے بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی گرفتار

میرٹھ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

ملک میں كورونا وائرس سے احتیاط کے طور پر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن نے اب عوام کے سامنے دو قسم کی مشکلات پیش کر دی ہیں، ایک طرف جہاں عوام کو اب كورونا سے لڑنا ہے وہیں دوسری جانب منہگائی کی مار سے بھی دو چار ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details