اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنبھل: شب قدر پر کورونا کے خاتمے کے لیے دعا

رمضان المبارک کی تمام راتوں میں شب قدر کے کئی فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ ضلع سنبھل میں رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان اپنے اپنے گھر سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔

سنبھل: شب قدر پر کورونا خاتمے کے لیے مانگی گئی دعا
سنبھل: شب قدر پر کورونا خاتمے کے لیے مانگی گئی دعا

By

Published : May 18, 2020, 12:37 PM IST

علمائے کرام نے بتایا کہ 'شب قدر کو ہزار راتوں سے افضل سمجھا جاتا ہے، اس رات کی عبادت کا ثواب بھی عام دنوں میں کی گئی عبادات سے ہزار گنا ذیادہ ہوتا ہے۔'

سنبھل: شب قدر پر کورونا خاتمے کے لیے مانگی گئی دعا

رمضان کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات جاگ کر عبادت کر رہے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ اس موقع پر چھوٹے بچوں نے بھی کورونا کے خاتمے کے لیے دعا مانگی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب قدر کی عبادت گھروں میں ہی ادا کی جارہی ہے۔ اس سے بچوں میں بھی نمازوں کی طرف دلچسپی بڑھتی ہوئی نظر آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details