پریاگ راج:منگل کی شام گاؤں والوں کو اس بات کا علم ہوا کہ انہوں نے لاش کو گھر میں رکھا ہے تو انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے یہ ہولناک منظر دیکھا تو سب کی روح کانپ گئی۔ فی الحال پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر لواحقین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ابھے راج یادو اپنے خاندان کے ساتھ کرچنا تھانہ علاقہ کے دیہا گاؤں میں رہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابھے راج کی بیٹی 18 سالہ دیپیکا کی 3 روز قبل مشتبہ حالات میں موت ہوئی تھی۔ 3 دن تک گھر والوں نے دیپیکا کی آخری رسومات ادا نہیں کیں جس کا علم گاؤں والوں کو منگل کو ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ گھر کے اندر تنتر منتر کے ذریعے اپنی بیٹی کو زندہ کرنے کی کوشش کر کررہے تھے۔ Superstition in Prayagraj