اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج: سڑک حادثے میں 2 خواتین کی موت

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چکیا پیٹرول پمپ کے نزدیک ہولا گڑھ شاہراہ پر تیز رفتار ڈمپر نے انہیں اپنی زد میں لے لیا جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔

prayag raj: two killed in an accident
پریاگ راج: سڑک حادثے میں 2 خواتین کی موت

By

Published : Jun 22, 2020, 7:09 PM IST

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سوراؤں علاقے میں پیر کو پیش آئے سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہولا گڑھ باشندہ ششمار سورنکار (36) اور ندھی ورما سمیت چار افراد موٹر سائیکل سے کہیں جارہے تھے۔ اس دوران سوراؤں تھانہ علاقے کے منموہن داس عرف چکیا پیٹرول پمپ کے نزدیک ہولا گڑھ شاہراہ پر تیز رفتار ڈمپر نے انہیں اپنی زد میں لے لیا جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ڈرائیور اور دیگر کو پولیس نے اسپتال بھیج دیا ہے۔ ڈرائیور ڈمپر لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details