اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: اعظم خان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا - طبیعت ناساز

سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اعظم خان کی صحت یابی کے لیے میرٹھ میں ایس پی کارکنان نے خاص دعا کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے تمام کارکنان نے شرکت کرکے ان کی جلد صحت یابی کے علاوہ ان پر لگائے گئے تمام مقدمات سے بری کرانے کی بھی دعا کی۔

میرٹھ: اعظم خان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا
میرٹھ: اعظم خان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا

By

Published : Jul 28, 2021, 5:29 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اعظم خان کی طبیعت ایک بار پھر سے ناساز بتائی جارہی ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب ان کو علاج کے لئے دہلی شفٹ کردیا گیا ہے۔

میرٹھ: اعظم خان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا

میرٹھ میں سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرس، لیڈرس اور پارٹی کے تمام کارکنان نے اعظم خان کی جلد صحت یابی کو لیکر دعا کرائی۔ ساتھ ہی ان کے اوپر لگائے گئے تمام فرضی مقدمات سے بری ہونے کے علاوہ 2022 اسمبلی انتخابات ان کی قیادت میں لڑنے کی بات بھی کہی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Barabanki Accident: وزیراعظم مودی اور سی ایم یوگی کا اظہار افسوس، 2-2 لاکھ معاوضہ کا اعلان


وہیں محمد اعظم خان کی صحت ایک بار پھر سے خراب ہونے پر ان کو جیل سے علاج کے لیے دہلی روانہ کیا گیا۔ پارٹی کارکنان اعظم خان کی صحت کو لیکر ایک بار پھر سے فکرمند دکھائی دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک طرف جہاں ان کی رہائی کی مانگ کی جارہی ہے۔ وہیں دوسری جانب اب ان کی صحت یابی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details