اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خان کی صحتیابی اور رہائی کے لیے اجمیر درگاہ پر دعا - سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان

لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے صحتیابی اور جیل سے جلد از جلد رہائی کے لیے پارٹی کارکنان نے خواجہ معین الدین چشتی درگارہ اجمیر شریف میں چادر پیش کر کے دعا کی۔

رکن پارلیمان محمد اعظم خان
رکن پارلیمان محمد اعظم خان

By

Published : Aug 9, 2021, 5:24 PM IST

رامپور میں کاؤنسلر اقرار حسین کی قیادت سماجوادی پارٹی کارکنان نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی درگارہ پر پہنچ کر رکن پارلیمان کی صحتیابی و رہائی کے لیے چار پیش کی۔ ساتھ ہی اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی رہائی کے لیے دعائیں مانگی۔

اجمیر درگارہ کے خادم سید محمد طالب صابری نے سبھی کے ساتھ مل کر محمد اعظم خان کی صحت و رہائی کی دعا کرائی۔

رکن پارلیمان محمد اعظم خان

واضح رہے کہ رکن پارلیمان اعظم خان کی طبیعت کورونا انفکشن سے صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ بگڑ گئی تھی جن کا علاج لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں چل رہا ہے وہیں عبد اللہ اعظم خان سیتاپور کی جیل میں بند ہیں۔۔

اسی سلسلے میں سماج وادی پارٹی اور عوام کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details