وہیں مدارس کے ہونہار طلبا کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے انعامات دیکر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس موقعے پر کثیر تعداد میں شہر کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
سوسائٹی نے اپنے سالانہ پروگرام میں ضرورت مند طلبا و طالبات کو ہر سال کی طرح امسال بھی ان کے اسکولوں کے کورس کی کتابیں مفت فراہم کی گئیں۔
حقیقت سوسائٹی تقریباً 12 برسوں سے ملت کی نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے فکرمند ہے۔ آج کی اس سالانہ تقریب کے موقع پر تقریباً 28 اسکولی طلباء و طالبات کو اور دس مدارس کے طلبا کو کورس کی کتابیں فراہم کی گئی۔
وہیں دینی مدارس کے طلبا کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے انعامات بھی نوازا گیا۔ تاکہ مدارس کے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور وہ بھی ملک و ملت کے معمار بن سکیں۔