اطلاعات کے مطابق راج کمار یادو (45) موٹر سائیکل سے کوئریڈیہہ بازار کے چوراہے سے شہر کی طرف آرہے تھے۔ اسی دوران تھانہ سرائے خواجہ سے تقریباً دو سو میٹر کی دوری پر دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے پردھان راجکمار کو گولی مار دی جس کے بعد راجکمار وہیں پر گر گئے۔ اور ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کو انجام دینے کے بعد بدمعاش شاہ گنج کی طرف فرار ہوگئے۔
جونپور:پردھان کا گولی مار کرقتل - جونپور شاہ گنج شاہراہ
اترپردیش کے جونپور میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے پردھان کا گولی مار قتل کردیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، وہیں گاؤں کے لوگ اور پردھان کے اہلخانہ نے جونپور شاہ گنج شاہراہ کو بلاک کردیا، اور پولیس پر پتھراؤ کرکے انہیں بھگادیا۔ اس کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کرکے نقصان پہنچایا۔
وہیں مقامی باشندہ ہیمنت یادو نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجکمار یادو عوام کے درمیان بیحد مقبول رہنما تھے سیاست و دبدبہ کو لے کر ان کا قتل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ملزمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔