اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی: ٹریفک ضابطے میں تبدیلی زیر غور

اترپردیش کے وزیر برائے جنگلات دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ عوام کے فائدہ کے لیے نئے ٹریفک قوانین واپس لئے جانے پر غور کر رہی ہے۔ ساتھ ہی دارا سنگھ نے پریرنا ایپ پر جاری بحران پر کہا کہ حکومت اس پر جلد ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ لے گی۔

By

Published : Sep 15, 2019, 10:38 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:15 PM IST

ٹریفک ضابطے میں تبدیل کا امکان، متعلقہ تصویر

بارہ بنکی میں ایک بی جے پی رہنما کی موت پر اظہار تعزیت میں دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت کا نئے ٹریفک قوانیں نافذ کرنے کا مقصد سڑک حادثات کو کم کرنا تھا، لیکن نئے قوانین آنے کے بعد عوام کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔

ٹریفک ضابطے میں تبدیل کا امکان، متعلقہ ویڈیو

ہماری حکومت جمہوری نظام میں عقیدہ رکھتی ہے۔ کئی ریاستوں سے نئے قوانین پر آواز بلند ہوئی ہیں، تو حکومت ان کی وجہ سے اور عوامی مفاد کے لیے اپنا فیصلہ واپس لینے پر غور کرے گی۔

دوسری جانب پریرنا ایپ پر ریاست میں جاری تنقید کے بعد دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ اس ایپ کے اگر ٹیچر مخالف بھی ہیں تو کئی حامی بھی ہیں۔ اس لئے اس پر وزیر اعلی غور کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details