اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس کے گھاٹوں پر اردو شاعری کی مقبولیت - پروفیسر آفتاب احمد آفاقی

سونیا نے بتایا کہ بعض نوجوان لڑکیاں جو پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمت کرتی ہیں وہ اردو شعراء کے شعری مجموعے کی مکمل جلد خرید لیتی ہیں کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کی اردو بہت اچھی ہے، وہ نہ صرف اردو زبان سمجتھے ہیں بلکہ اردو میں شاعری بھی کر رہے ہیں۔

Popularity of Urdu poetry on the ghats of Banaras
بنارس کے گھاٹوں پر اردو شاعری کی مقبولیت

By

Published : Dec 5, 2020, 7:20 PM IST

بنارس کی تہذیب و ثقافت، گھاٹوں کی خوبصورتی، شام کی آرتی، مندر، سنکھ، بانسری اور گنگا اسنان جیسے مختلف انواعِ ثقافت کو اردو کے معروف شاعر مرزا غالب نے اپنی فارسی مثنوی 'چراغ دیر' میں بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے۔

بنارس کے گھاٹوں پر اردو شاعری کی مقبولیت

آج انہیں گھاٹوں پر میر، مرزا غالب، فیض احمد فیض، پروین شاکر اور ندا فاضلی جیسے شعراء کے کلیات فروخت ہورہے ہیں۔ اس جانب نوجوان نسل نہ دلچسپی لے رہی ہے بلکہ ان کتابوں کے ہندی ترجمے کی زبردست مقبولیت ہے۔

اردو شاعری کے عام ہونے میں ہندی رسم الخط کا اہم کردار

ای ٹی وی بھارت نے کتاب فروش خاتون سونیا سے خاص بات چیت کی۔ اس موقع پر سونیا نے بتایا کہ وہ گذشتہ تین برس سے 80 گھاٹ پر کتاب بیچتی ہیں جس میں زیادہ تر اردو شعراء کی شاعری ہندی رسم الخط میں ہوتی ہے۔

ہندی کتابوں کے اسٹال پر بی ایچ یو کے شعبہ صدر اردو پروفیسر آفتاب احمد آفاقی اور کتاب فروش سونیا۔

انہوں نے بتایا گھاٹوں پر آنے والی نوجوان نسل کی اردو شاعری کی جانب رغبت انتہائی حیران کن ہے۔ سونیا نے بتایا کہ بعض نوجوان لڑکیاں جو پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمت کرتی ہیں وہ اردو شعراء کے شعری مجموعے کی مکمل جلد خرید لیتی ہیں کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کی اردو بہت اچھی ہے، وہ نہ صرف اردو زبان سمجتھے ہیں بلکہ اردو میں شاعری بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے:جوش ملیح آبادی کا یوم پیدائش آج

بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ عوامی سطح پر اردو شاعری کے عام ہونے میں ہندی رسم الخط کا بہت اہم کردار ہے اور اس طرح گھاٹوں پر اردو شعراء کی شاعری کی کلیات فروخت ہونا یہ اردو زبان کے لئے بہت ہی خوش آئند پہلو ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

گھاٹوں پر آنے والی نوجوان نسل کی اردو شاعری کی جانب رغبت انتہائی حیران کن ہے

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل اردو شعرا کو نہ صرف پڑھنا چاہتی ہے بلکہ اردو تہذیب و ثقافت کو جاننا چاہ رہی ہے جس کے لیے ہندی کا سہارا لے کر کے نہ صرف اردو کو سمجھ رہی ہے بلکہ اردو زبان میں شاعری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بہت ہی خوش آئند پہلو ہے کہ اردو زبان اب عوامی سطح پر فروغ پا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details