اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ابھی بھی سینکڑوں کی تعداد میں مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر چارباغ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن اور میٹرو اسٹیشن کے پاس۔
درگا پوری میٹرو کو اپنا آشیانہ بنا کر آٹھ سے دس لوگ 24 گھنٹے وہیں رہتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران گورکھپور کے ایک سادھو نے بتایا کہ پہلے 'جنتا کرفیو' کا اعلان ہوا تھا، ہم لوگ رات کو ہی اپنے شہروں کے لیے نکل پڑیں لیکن پولیس نے یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا کہ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ ایک ماہ سے زائد وقت سے یہاں رات دن رہتے ہیں۔ کچھ لوگ آتے ہیں اور کھانے پینے کی چیزیں دے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ لوگ پہلے چار باغ ریلوے اسٹیشن میں موجود درگاہ کے پاس رہتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد وہاں سے پولیس نے بھگا دیا۔