اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ کا بائیکاٹ - سہجن پور

ریاست اترپردیش کے پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقے میں چھٹے مرحلے کے دوران پولنگ جاری ہے۔ صبح سات بجے سے 9 بجے تک مجموعی طور پر 10.65 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

evm

By

Published : May 12, 2019, 11:56 AM IST

لیکن اس پارلیمانی حلقے میں واقع وشوناتھ گنج اسمبلی حلقے کے سہجن پور کے ووٹرز نے پولنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بوتھ پر مظاہرہ کیا۔ علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔

وشوناتھ گنج اسمبلی کے نوڈل افسر دھرمیندر سنگھ ( سی ڈی او ) نے بتایا کہ 'اسمبلی حلقہ وشوناتھ گنج کے سہجن پور علاقے کے بوتھ نمبر 164 کے رائے دہندگان نے ترقی کے معاملے پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور بوتھ پر احتجاج بھی کیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'بوتھ پر افسران کو بھیجا گیا ہے جو رائے دہندگان کو سمجھا بجھا کر حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details