اردو

urdu

ETV Bharat / state

' اقتدار کی بھوکی بی جے پی کی پالیسیاں غریب اور کسانوں کے خلاف' - بی جے پی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں کے خلاف ہیں۔ بی جے پی کو کسی بھی طرح اقتدار چاہئے چاہے کوئی بھی معیار اپنانا پڑے۔

پرینکا گاندھی واڈرا

By

Published : May 17, 2019, 11:33 PM IST

ضلع میں کشی نگر سیٹ کے لئے کانگریس امیدوار آر پی این سنگھ کی تشہیر کرنے آئیں محترمہ واڈرا نے كسیرا ٹولی تراها پر منعقد جلسہ عام سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ مرکز کی حکومت مضبوط ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہ مغرورحکومت ہے۔

انہوں نے کہا "ریاست میں 25 برسوں سے دوسری پارٹیوں کی حکومت ہے۔ میں گاؤں گاؤں جاتی ہوں جہاں ترقی کی حقیقت پتہ چل رہی ہے۔ بی جے پی کے سبھی دعوے اور منصوبے کھوکھلے نظر آرہے ہیں۔ جب مرکز اور ریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت رہتی ہے تو ترقی ہوتی ہے لیکن یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

واڈرا نے کہا کہ بی جے پی کا دعوی تھا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ گنا کسان بدحال ہیں۔ کسان بیمہ یوجنا سے کسانوں کو نہیں بلکہ مودی کے صنعت کار دوستوں کا فائدہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details