اردو

urdu

ETV Bharat / state

Atiq And Ashraf Murder Case عتیق اور اشرف کے قاتلوں کے خلاف جلد چارج شیٹ داخل ہوگی

عتیق اور اشرف کے قتل کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے کو تین ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ اب تک کی تفتیش میں تینوں کے علاوہ کسی کا نام قتل کیس میں نہیں جوڑا گیا ہے۔ Chargesheet against killers of Atiq and Ashraf

عتیق اور اشرف کا قتل
عتیق اور اشرف کا قتل

By

Published : Jul 11, 2023, 10:49 AM IST

پریاگ راج: عتیق احمد اور ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کے قتل کو تین ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ پولیس جلد قتل کرنے والے تین شوٹروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی۔ پولس کمشنر کی طرف سے تشکیل کردہ تین رکنی ایس آئی ٹی پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا پانچ رکنی عدالتی انکوائری کمیشن بھی اس پورے واقعے کی الگ سے تحقیقات کر رہا ہے۔

بتا دیں کہ 15 اپریل کو عتیق اور اشرف کا موتی لال نہرو ڈویژنل کے کولون ہسپتال میں قتل کر دیا گیا تھا۔ تینوں حملہ آوروں کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا۔ واقعے کے 90 دن مکمل ہونے سے قبل پولیس تینوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی۔ بتادیں کہ عتیق اور اشرف کا قتل پریاگ راج کے کولون ہسپتال میں اس وقت ہوا جب وہ پولیس کی حراست میں تھے۔ اس دوران میڈیا والوں کے بھیس میں تین حملہ آوروں نے غیر ملکی پستول سے گولیاں چلا کر دونوں بھائیوں کا قتل کردیا۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو دوہرے قتل کے واقعے کو 90 دن مکمل ہو جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے پولیس کی 90 دن کی مہلت 14 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سے قبل پولیس تینوں ملزمان لیولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی۔ عتیق اور اشرف کے قتل میں موقع سے پکڑے گئے تین شوٹرز کے علاوہ کسی اور کا نام تفتیش میں سامنے نہیں آیا۔ پولیس اپنی چارج شیٹ میں اس شخص کا بھی ذکر کرے گی جس نے ملزم کے پاس سے ملنے والی غیر ملکی پستول دی تھی۔ اس کے ساتھ لاولیش، سنی اور ارون موریہ نے یہ واقعہ کس کے کہنے پر انجام دیا، یہ بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ فی الحال پولیس کی تفتیش اسی سمت میں آگے بڑھی ہے جس کی کہانی ملزمان نے گرفتاری کے بعد سنائی تھی۔ قاتل راتوں رات جرائم کی دنیا میں بڑا نام کمانا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے عتیق اور اشرف کا قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔Atiq And Ashraf Murder Case عدالت نے ملزمان کو چار دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا

پولس کی پوچھ گچھ میں تینوں ملزمان نے بتایا تھا کہ جتیندر گوگی نے سنی سنگھ کو جگانہ پستول دیی تھی۔ بعد میں جتیندر گوگی کو قتل کر دیا گیا۔ تب سے سنی سنگھ نے وہ پستول اپنے پاس رکھ لی تھی۔ بعد ازاں اس نے عتیق اور اشرف کو قتل کرنے کے لیے اسی پستول کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ چارج شیٹ میں شوٹروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس کا بھی ذکر کیا جائے گا جو انہوں نے واقعہ سے پہلے کیا تھا۔ تاہم 14 جولائی کو 90 دن مکمل ہونے سے قبل پولیس کی جانب سے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details