اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی - لاک ڈاؤن کے بیچ گھومنے والوں پر پولیس کی سختی

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے قومی لاک ڈاؤن کے اعلان کے سڑکوں پر غیر ضروری گھومنے والوں پر پولس فورس قدغن لگا رہی ہے۔

police tightening on lockdowns in mau uttar pradesh india
مئو میں لاک ڈاؤن کے بیچ گھومنے والوں پر پولیس کی کاروائی

By

Published : Mar 26, 2020, 9:32 PM IST

قومی لاک ڈاؤن کے بعد اترپردیش کے ضلع مئو میں پولیس بے حد احتیاط برت رہی ہے۔ سڑکوں پر غیر ضروری گھومنے والوں پر قدغن لگانے کا عمل جاری ہے۔ جگہ جگہ پولیس افسران کی موجودگی میں کاروائی کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر بلا وجہ بائک لے کر آنے والوں کو سخت ہدایت کے بعد واپس لوٹایا جا رہا ہے۔

مئو میں لاک ڈاؤن کے بیچ گھومنے والوں پر پولیس کی کاروائی
مئو میں لاک ڈاؤن کے بیچ گھومنے والوں پر پولیس کی کاروائی

افسران کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جو لوگ کسی واجب وجہ کے بغیر سڑکوں پر آئیں گے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ پولیس کے جوان سڑکوں پر زیادہ تعداد میں لوگوں کو آنے سے روک رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details