اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: کانگریس اور بی جے پی کی گاڑی سیز کر دی گئی - کانگریس اور بی جے پی کارکنان میں زبردست نوک جھونک ہوئ

پولیس کے مطابق کانگریس کی گاڑی سے انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف کچھ سامان برآمد ہوئے ہیں۔

کانگریس اور بی جے پی کی گاڑی سیز کر دی گئی

By

Published : Oct 10, 2019, 6:34 PM IST


اتر پردیش کے مئو ضلع کے گھوسی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے لیے اشتہار کرنے والی گاڑی کے پکڑے جانے پر ماحول کشیدہ ہو گئے۔

مئو: کانگریس اور بی جے پی کی گاڑی سیز کر دی گئی

اس دوران گھوسی کوتوالی کے سامنے سے گزر رہی بی جے پی کی گاڑی کو کانگریس کارکنان نے روک دیا، کانگریس اور بی جے پی کارکنان میں زبردست نوک جھونک ہوئی۔

کانگریس کارکنان نے انتظامیہ پر بی جے پی کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا، پولس کا بھاری عملہ موقع موجود رہا جبکہ کانگریس کے کارکنان بی جے پی کی اشتہار کرنے والی گاڑی کے سامنے احتجاج کرنے لگے۔

جس کے بعد پولس نے کانگریس اور بی جے پی دونوں کی گاڑیوں کو سیز کر دیا۔

پولیس کے مطابق کانگریس کی گاڑی سے انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف کچھ سامان برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details