اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسپا سینٹر پر پولیس کی چھاپے ماری

غازی آباد میں اسپا سینٹر پر پولیس کے چھاپے ماری کے دوران قابل اعتراض حالت میں متعدد افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔

By

Published : Jan 23, 2020, 11:10 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:32 AM IST

اسپا سینٹر پر پولیس کے چھاپے ماری
اسپا سینٹر پر پولیس کے چھاپے ماری


غازی آباد کے تھانہ اندرا پورم کے نیتی کھند کے علاقے میں سہ پہر اس وقت افراتفری کی فضا قائم ہو گئی جب پولیس نے ایک ا سپا سنٹرز پر چھاپہ مارا ۔ جے پوریا سن رائز پلازہ کے گرین ایس ڈی کے نمبر تین دکان میں چھاپہ ماری کے دوران متعدد لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں بھاگتی نظر آئیں۔

پولیس کے مطابق متعدد لڑکیوں اور نوجوانوں کو قابل اعتراض حالت میں یہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس کے مالک کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے دو اسپا سنٹرز میں ریڈ ڈالا۔ لڑکے اور لڑکیاں ریڈ پڑتے ہی پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے ۔جس سے کچھ دیر کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ، دہلی سمیت پورے این سی آر میں اسپا سنٹرز میں غیر اخلاقی کام جاری رہنے کی وجہ سے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ، بہت سے مقامات سے ایسی سرگرمیاں بے نقاب ہو رہی ہیں اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث افراد پکڑے جا رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details