اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلحے کی فیکٹری پر پولیس کی چھاپے ماری

بجنور پولیس نے غیر قانونی طمنچہ فیکٹری پر چھاپے ماری کرکے اس فیکٹڑی کا پردہ فاش کر دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

اسلحے کی فیکٹری پر پولیس کی چھاپے ماری
اسلحے کی فیکٹری پر پولیس کی چھاپے ماری

By

Published : Jun 18, 2020, 1:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں پولیس نے جے سی بی مہم کے تحت غیر قانونی طور پر اسلحہ کی برآمدگی کے کی ہے۔

اسلحے کی فیکٹری پر پولیس کی چھاپے ماری

پولیس نے بے ترتیب چیکنگ آپریشن کے تحت غیر قانونی طور پر چل رہی اسلحوں کی فیکٹری پر پولیس نے چھاپے ماری کرکے کثیر تعداد میں غیر قانونی طمنچے برآمد کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بجنور کے تھانہ شیرکوٹ کے گاؤں منڈھوٹا میں پولیس نے آئی جی رمت شرما کی جانب سے تین روزہ جے سی بی مہم چلا ئی جارہی ہے جس میں غیر قانونی اسلحوں کی برآمدگی کے پیش نظر کارروائی کی جارہی ہے۔

اب تک پولیس نے تین غیر قانونی فیکٹریوں کا پردہ فاش کیا ہے اور تین کارخانوں سے 100 تیار شدہ وغیر تیار شدہ طمنچے اور 100 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔

بجنور پولیس نے غیر قانونی طمنچہ فیکٹری پر چھاپے ماری کرکے اس فیکٹڑی کا پردہ فاش کر دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے

بتایا جارہا ہے کہ بجنور پولیس نے گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی طور پر چل رہی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ ماری کی ہے، جہاں پر پولیس نے فیکٹری میں کام کررہے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج ایک فیکٹری سے 42 تیار شدہ طمنچے، دو رائفل، 10 کارتوس برآمد ہوئے ہیں، جسے ضبط کرلیا گیا ہے اور ساتھ ہی فیکٹری چلا رہے دو ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details