اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: یوم آئین پر پولیس اہلکاروں نے لی حلف - تمام باشندوں کو آئین سے ملے حقوق اور آزادی کی قدر کرتے ہوئے

ملک بھر میں آج یوم آئین منایا جارہا ہے اور اس موقع پر مختلف پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر ضلع بارہ بنکی میں بھی یوم آئین پر مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے اور یوم آئین پر پولیس اہلکاروں نے حلف بھی لیا۔

police officers take oath on constitution day in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں یوم آئین پر پولیس اہلکاروں نے لی حلف

By

Published : Nov 26, 2020, 4:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوم آئین پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام حکومتی دفاتر میں افسران اور ملازمین نے آئین کی ابتدائیہ کو پڑھ کر دوہرایا اور آئین میں ملے حقوق پر عقیدہ رکھتے ہوئے ان کو اپنی زندگی میں عمل کرنے کا عزم لیا۔

بارہ بنکی میں یوم آئین پر پولیس اہلکاروں نے لی حلف

واضح ہو کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کے احاطے میں ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے تمام پولیس اہلکاروں اور پولیس ملازمین کے ہاتھ اٹھا کر آئین کی ابتدائیہ کو دوہرایا۔ اس کے بعد آئین میں حاصل آزادی، خیالات کے اظہار کے حق کے ساتھ تمام حقوق پر عقیدہ رکھتے ہوئے اسے پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں عمل کرنے کی حلف دلائی۔

بارہ بنکی میں یوم آئین پر پولیس اہلکاروں نے لی حلف

یہ بھی پڑھیں: 'شادی تقریب کے لیے پولیس اجازت کی ضرورت نہیں'

اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے پولیس اہلکاروں سمیت ضلع کے تمام عوام کو یوم آئین پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ملک کے تمام باشندوں کو آئین سے ملے حقوق اور آزادی کی قدر کرتے ہوئے وہ بھی انہیں اپنی ذاتی زندگی میں عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ جس سے ایک بہتر ملک کی تعمیر ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details