اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prayagraj Violence: جاوید محمد پر اب این ایس اے بھی لگا دیا گیا - جاوید محمد پر این ایس اے

پریاگ راج پرتشدد Prayagraj Violence معاملے میں گرفتار جاوید محمد عرف جاوید پمپ Javed Pump کے خلاف ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار کھتری کی سفارش کے بعد پولیس نے درج مقدمے میں این ایس اے کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔ این ایس اے یعنی نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے بعد عدالت سے جلد ضمانت حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے کیسز میں پہلے 3 سے 6 ماہ تک ضمانت نہیں ملتی ہے۔

javed-pump
جاوید محمد

By

Published : Jul 17, 2022, 5:43 PM IST

پریاگ راج: ضلع کے اٹالہ علاقے میں 10 جون کو ہونے والے پرتشدد مظاہرے Prayagraj Violence کے ملزم جاوید پمپ Javed Pump پر این ایس اے بھی لگا دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار کھتری کی سفارش کے بعد پولیس نے جیل میں بند جاوید پمپ کے خلاف درج مقدمے میں این ایس اے کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔ اب پولیس جاوید پمپ پر درج این ایس اے سمیت دیگر دفعات پر کارروائی کرے گی۔ پریاگ راج کے اٹالہ علاقے میں پرتشدد کے دوسرے دن پولیس نے مرکزی ملزم جاوید پمپ کو گرفتار کرکے نینی سینٹرل جیل بھیج دیا تھا۔ نینی جیل بھیجے جانے کے بعد جاوید کو پولیس رپورٹ کی بنیاد پر جیل تبدیل کرتے ہوئے دیوریا جیل بھیج دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس کی جانب سے جاوید پر این ایس اے لگانے کے حکم کی کاپی انہیں جیل میں ہی ملی ہے۔ جاوید پر پتھراؤ، آتش زنی اور تشدد کی سازش کے ساتھ ساتھ کئی سنگین الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ 10 جون کو پریاگ راج میں پرتشدد مظاہرے کے معاملے میں پولیس نے جاوید پمپ کے خلاف فورا کاروائی کرتے ہوئے واقعے کے دوسرے ہی دن بلڈوزر سے ان کا دو منزلہ مکان مسمار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد معاملے میں جاوید محمد پمپ کا گھر منہدم

Prophet Remark Row: جاوید پمپ کے گھروالوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

Prayagraj Violence: جاوید محمد سمیت دس دیگر لوگوں کی جیل تبدیل

Afreen Fatima's Mother Issued A Letter: آفرین فاطمہ کی والدہ نے عوام کے نام خط جاری کیا

جاوید محمد عرف جاوید پمپ کے خلاف این ایس اے لگانے کی سفارش کرنے کے لیے ایس ایس پی پریاگ راج کی جانب سے ڈی ایم کو رپورٹ بھیجی گئی تھی۔ جس میں پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ 10 جون کو نماز جمعہ کے بعد جاوید محمد عرف پمپ اپنے اہم ساتھیوں سمیت دیگر شرپسندوں کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے مذہبی منافرت پھیلانے کے مقصد سے اشتعال انگیز اور مذہبی نعرے لگا رہے تھے۔ طاقت کے زور پر پتھراؤ، گاڑیوں میں آتش زنی، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار وغیرہ کی گئی۔جس کے بعد ڈی ایم نے جاوید پمپ پر این ایس اے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

پرتشدد مظاہرے کے ملزم جاوید پمپ کی گرفتاری کے بعد سے ان کی ضمانت کے لیے ضلعی عدالت سے سپریم کورٹ جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس دوران جاوید کو فی الحال ڈسٹرکٹ کورٹ سے لے کر ہائی کورٹ تک کوئی راحت نہیں ملی ہے لیکن اب این ایس اے لگنے کے بعد ان کی ضمانت کا راستہ اور بھی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ این ایس اے یعنی نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے بعد عدالت سے جلد ضمانت حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ ایسے معاملات میں پہلے 3 سے 6 ماہ تک ضمانت ملنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details