پولیس پر چھیڑ خانی کا الزام - harassment
غازی آباد کے وجے نگر تھانہ علاقے میں رہنے والی خاتون نے ایک پولیس اہلکار پر چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد ہے۔
پورا معاملہ یہ ہے کے چرن سنگھ کالونی میں رہنے والی محسنہ زوجہ نے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے شکایت کی ہے۔ ڈی ایم کو بھیجے شکایتی خط میں بتایا کہ اس کے شوہر پرتاپ وہار میں موٹر سائیکل ٹھیک کرنے کی دکان چلاتے ہیں۔ اجیت نامی شخص جو اپنے آپ کو سپاہی بتاتا ہے۔ اس کے شوہر کے ذریعے کچھ لوگوں کو سود پر پیسہ دیے۔ سود کے پیسہ لوگوں نے واپس بھی کردئے ۔ اس کے باوجود پیسہ مانگ رہا ہے اور نہ دینے پر خاتون کو گھر پر تنہا پاکر غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے۔