اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خاں کے قریبی افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل - ڈونگر پور

اعظم خاں کے قریبیوں کے خلاف آج رامپور پولیس نے 4 معاملوں میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

Police filed a charge sheet against Azam Khan's Close People
اعظم خاں کے قریبیوں کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

By

Published : Oct 8, 2020, 10:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے قریبیوں کے خلاف آج رامپور پولیس نے 4 معاملوں میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ پہلے سے جیل میں قید چھ لوگوں کے خلاف داخل کی گئی ہے۔

ان چھ افراد پر الزام ہے کہ سماجوادی حکومت میں اعظم خاں کے وزیر رہتے ان لوگوں نے اعظم خاں کے اشارے پر رامپور کے ڈونگر پور میں واقع آسرا کالونی کی خالی پڑی زمین پر رہنے والے لوگوں کے کچھ مکان جبراً خالی کرائے تھے اور ان سے لوٹ پاٹ و مار پیٹ بھی کی تھی۔

ان ملزمان کے خلاف رامپور کے تھانہ گنج میں سال 2019 میں مقدمے دائر کرائے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت میں ان چھ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ جن کے نام ذیل میں ہیں۔

  1. فصاحت خان عرف شانو، سابق میڈیا انچار اعظم خاں
  2. شاہزیب خاں ولد مننا خاں
  3. رانو خاں عرف شاہ نبی
  4. عبدللہ پرویز شمسی
  5. برکت علی ٹھیکیدار عرف فقیر محمد
  6. مسعود علی خاں عرف گڈو

ABOUT THE AUTHOR

...view details