ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے قصبہ دیوبند میں ایک مشہور سرجن سے رنگداری وصول کرکے بھاگ رہے دو بدمعاشوں کو پولیس نے دیوبند منگلور روڈ پر گاؤں مرگپور کے گیٹ کے نزدیک تصادم کے بعد گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کے پاس سے وصول نقدی سمیت ایک لائسنسی پسٹل طمنچہ پولیس نے برآمد کیا۔
شہر کے مقبرہ روڈ پرواقع ایک نرسنگ ہوم کے مینیجر ڈاکٹر راجیش شرما سے ملزمان 40 لاکھ روپے کی رنگداری کا مطالبہ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ اوپیندر اور گاؤں دگچاڑہ کا باشندہ کلویر رنگداری وصول کرنے کے لیے نرسنگ ہوم پہنچے۔
اطلاع کے مطابق وہ ڈاکٹر راجیش شرما سے دولاکھ روپیہ کی رنگداری وصول کرکے کے بعد موٹر سائیکل سے بھاگ رہے تھے، اسی دوران پولیس کو اطلاع ملنے پر انہوں نے بدمعاشوں کا تعاقب کیا، اور دیوبند منگلور روڈ پر واقع مرگپور گیٹ پر بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کی، اور جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔