ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں پولیس کمشنریٹ کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر سیکٹر 108 میں سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ سمپوزیم میں میڈیا اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
نوئیڈا: کمیشنریٹ کے نفاذ کے ایک سال پورے اس موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'ضلع میں پولیس کمشنریٹ کے نفاذ کے بعد سے جرائم میں مسلسل کمی آئی ہے۔'
پولیس کمیشنر آلوک سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ 'گوتم بودھ نگر کے علاقے میں جرائم کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔'
نوئیڈا: کمیشنریٹ کے نفاذ کے ایک سال پورے انہوں نے کہا کہ 'ٹریفک کی بہتری کے لئے کمشنر سسٹم کے تحت خصوصی منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں بھی کمی آئی ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔'
پولیس کمشنر نے بتایا کہ 'ضلع میں گذشتہ برسوں کے مقابلہ میں اس سال عصمت ریزی، ڈکیتی، چوری، اغوا، ڈکیتی کے واقعات کم ہوئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لئے بہت ساری کوششیں کی گئی ہیں۔ ہر تھانے میں خواتین کی میز قائم کی گئی ہے اور خواتین کی حفاظت کے لئے 'مہیلا شکتی مہم' شروع کی گئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس نے ایک خصوصی مکالمہ اور ثالثی مرکز کھولا ہے، جہاں دونوں فریقوں کو بیٹھا کر ان کی پریشانیوں کو حل کیا جاتا ہے۔'
سنگھ نے کہا کہ 'سائبر جرائم کو روکنے کے لئے پولیس اہلکاروں کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ سائبر کرائم کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ایک الگ برانچ کھولی جائے گی۔'
کمشنر پولیس نے بتایا کہ 'ضلع میں 11 پولیس اسٹیشن اور دو چوکیاں جلد کھول دی جائیں گی۔ جیور ہوائی اڈے اور گریٹر نوئیڈا میں قائم ہونے والی فلم سٹی کی سکیورٹی کے لئے خصوصی تیاریاں کی جارہیں ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں:احتجاجی کسانوں کے ساتھ ساتویں دور کے مذاکرات، دو امور پر اتفاق رائے
وہیں کہا جا رہا ہے کہ پولیس کمیشنر آلوک سنگھ لاک ڈاؤن کا ذکر کرنا بھول گئے، جہاں کئی ماہ تک لوگ گھروں میں محصور رہے، تو ظاہر سی بات ہے جرائم میں کمی تو ہوگی ہی۔